مغربی اور مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی سرحد گولڈ سمتھ لائن پہ قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے منگل کے روز ایک بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد سکنہ نوشکی ہلاک ہوئے ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو نقصان پہنچایا گیا۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔