کوئٹہ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

203

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے خاران کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کی رات کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ضیاء جان کبدانی ولد خدارحم کبدانی سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں لوگوں کو منظر عام پہ لانے یا بازیابی کے بجائے مزید افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کرنے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں