مغربی بلوچستان فائرنگ واقعہ، جانبحق افراد کے لواحقین کا ساراوان میں احتجاج

654

مغربی بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں، لواحقین ساراوان میں انتظامیہ آفس پہنچ گئے جہاں واقعے پر احتجاج کیا گیا۔

گذشتہ روز ایرانی فورسز پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے فائرنگ سے پندرہ افراد جانبحق اور زخمی ہوئیں۔ فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا۔

زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہیں۔ زخمیوں سے کئی افراد کو مشرقی بلوچستان کے ضلع پنجگور منتقل کیا گیا۔