سلامتی کونسل نے ایران پر مزید سخت پابندیوں کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

172

ایران پر اسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کیلئے امریکہ کے مطالبے ایک ہفتے میں سلامتی کونسل میں دوسری مرتبہ مسترد کردیا ۔

 اطلاعات کے مطابق جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ پابندیوں کی درخواست سلامتی کونسل نے مسترد کردیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا وہ ایران کے خلاف مزید سخت (سنیپ بیک) پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پر مزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے مغربی ایشیا پر کونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران روس اور چین کے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ باتیں کہیں۔

انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔

 بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیان نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔