آواران: بلوچ خاتون فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

302

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ سے پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والی خاتون کی شناخت شلّی ولد تلاھو کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان سے دیگر افراد کی طرح خواتین بھی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل آواران سے فورسز نے خواتین کو لاپتہ  کرنے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کرکے رہا کردیا تھا۔

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے شکار افراد میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے تاہم کچھ خواتین بازیاب بھی ہوئے اور کچھ دیگر لاپتہ افراد کے طرح سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔