دوماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایپکاکے رہنماء بابوسوناخان بگٹیاورڈیرہ بگٹی کے ضلعی صدرحاجی عبدالغنی کے قیادت میں ایپکاکے ضلعی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس ڈیرہ بگٹی کے سامنے ریلی نے ایک بہت بڑے مظاہرہ کاشکل اختیارکیا
ایپکا ڈیرہ بگٹی کے عہدیداروں کے علاوہ ایپکاممبران اورپیرامیڈیکل سٹاف اورجی ٹی اے بی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکاکے رہنماء بابوسوناخان بگٹی ،ضلعی صدرحاجی عبدالغنی بگٹی اورپیرامیڈیکل سٹاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمداقبال بگٹی نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں خزانہ آفیسرنہ ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین گذشتہ دوماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا اب ہماراصبرکاپیالہ لبریزہوچکاہے ہم مجبورہوکراحتجاج کررہے ہیں ،
انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ تک اگرہمارامسئلہ حل نہیں ہوتاہے توہم اپنے احتجاج کادائرہ وسیع کرکے قلم چھوڑاحتجاج کرینگے،
احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے جن پرملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی اورخزانہ آفیسرکی جلدتعیناتی کے نعرے درج تھے مظاہرین نے تنخواہوں کے فوری ادائیگی کے نعرے بھی لگائے