کوئٹہ : جعلی مقابلے میں فورسز کے ہاتھوں تین افراد ہلاک

376

کوئٹہ میں فورسز کے ایک جعلی مقابلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

میڈیا کو جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق کے کوئٹہ علاقے زرغون آباد میں  فورسز اور مسلح افراد کے درمیان کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک شدہ  افراد  کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ اسکیم میں جمعرات کی صبح ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے زرغون آباد میں سرچ آپریشن کیا توایک کمپاونڈ سے پولیس اور ایف سی پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم بھی پھینکا گیا جس پر فورسز کی مزید نفری طلب کی گئی  فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلا ک ہو گئے۔

  ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں