مکران کوسٹل ہائی وے ہنگول کے قریب کنڈ ملیر کے مقام پر کراچی سے تربت جانے والی ملا جان کوچ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں12فورسز اہلکاروں سمیت22افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے ہنگول کے قریب کنڈ ملیر کے مقام پر کراچی سے تربت جانے والی ملا جان کوچ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امدادی گئی زخمیوں میں5شدید زخمیوں کو فوری طورپر کراچی منتقل کیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد دیگر تمام زخمیوں کو بھی کراچی منتقل کر دیا گیا ،
اطلاع کے مطابق کوچ میں 41ایف سی اہلکار سوار تھے جن میں سے1 2زخمی ہوئے جن میں 20کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے منتقل کردیاگیا محمد