بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خاران میں پاکستانی فورسز پیش قدمی کررہے ہیں جس کے باعث گردونواح کے علاقوں میں آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کو نوشکی کے علاقے ریکو اور ملحقہ علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی دیکھی گئی۔
خاران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطبق لجّے کے علاقے میں بھی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جس کے باعث فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے گذشتہ دنوں نوشکی، خاران اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی آپریشن کی گئی اس دوران فورسز نے لجے کے علاقے بنڈی میں مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے جبکہ اس کے دو دن بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی۔
گذشتہ دنوں کیئے جانے والی فوجی آپریشنوں میں کسی قسم کی گرفتاری یا نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ حکام کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔