بلوچستان سردی کی شدت میں اضافہ

312
زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قلات، زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث ان علاقوں میں کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

قلات، زیارت، مستونگ اور پشین میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل ذرائع پر مجبور ہوگئے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں، سریاب روڈ، غوث آباد، بڑیچ کالونی، کاکڑ کالونی، عالمو چوک، نواں کلی، بلیلی، کچلاک، چمن ہاؤسنگ، کلی شابو سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سردی میں پریشان تاہم سوئی گیس سدرن کی جانب سے اب تک اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

خیال رہے گذشتہ روز ضلع زیارت اور اس کے نواحی علاقوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 8 انچ تک برف پڑی ہے۔