بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گزشتہ روز گوادر میں سیپیک پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک بیان میں بی ایل ایف نے کہا کہ انکے جنگجوں نے گوادر میں یہ حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ایک ایف ڈبلیو کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے غرض سے جمع ہوئے تھے۔
ایف ڈبلیو او جو کہ پاکستان آرمی کا زیلی ادارہ ہے چائنا پاکستان اکنومک کوریڈور یعنی سیپیک کے تعمیر کے غرض سے گوادر اور بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں تعینات ہے۔