کابل : امر اللہ صالح کے گھر پر حملہ 2 افراد جانبحق 25 زخمی

328

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے حملے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ 25 زخمی ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے روز دار بم دھماکے سے کابل شہر لرز اٹھا۔

حملہ آوروں نے افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے سابق سربراہ امراللہ صالح کے مہمان خانہ کو نشانہ بنایا۔

حملے میں امر اللہ صالح معمولی زخمی ہوئیں ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا حملے میں سیاسی موومنٹ گرین ٹریند کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امراللہ صالح اس ٹرینڈ کو چلانے والے رہنماوں میں شامل ہے۔

نصرت رحیمی کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے گاڑی کو استعمال کیا گیا۔

وزارت صحت کے ترجمان کے وحید اللہ مایار کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ 25 زخمی ہوئیں ہیں ۔

 آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

تاہم اس سے قبل کے حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔