اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی

137
فائل فوٹو: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد: اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اپوزیشن اراکین نے سیکریٹریٹ سینیٹ آفس میں جمع کرائی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ چیئرمین سنیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔