دشت حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

179

پاکستانی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں چار فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے دشت کے علاقے گورگی کور میں پاکستانی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں، چیک پوسٹ پر کھڑی ٹینک کو بھی نشانہ نشانہ بنایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔