فورسز نے آپریشن کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے پرنٹ اور شولی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت فقیر محمد ولد خداداد، طارق ولد شفیع محمد، رفیق ولد لال بخش، رحیم بخش ولد لال بخش امیتان ولد رحیم بخش اور سلیم ولد عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ۔
علاقائی زرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا تاہم آزاد زرائع سے خواتین پر فورسز کے تشدد کی تصدیق نہ ہوسکی ۔