آواران: فورسز کا سیاسی رہنما کے گھر پر چھاپہ دو افراد حراست بعد لاپتہ

161

آواران میں فورسز نے بی این ایم رہنما کے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز نے سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے مالار کرک ڈل میں فورسز نے بی این ایم کے مرکزی لیبر سیکریٹری چیف اسلم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر صدیر ولد گمشاد اور دلدار ولد قادر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے آج ہی کے دن فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین و بچوں سمیت 7 افراد کو حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا ہے-

واضح رہے گذشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشنوں کے تسلسل میں شدت لاتے ہوئے کئی افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-