خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں فوجی چوکی پر دو اطراف سے راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں فوجی چوکی پر دو اطراف سے راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان اْٹھانا پڑا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں قابض فوج نے عام لوگوں کو ڈھال بنانے کیلئے سول آبادیوں میں چوکیاں تعمیر کئے ہیں۔ اسی لئے ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی سازشوں کو سمجھ کر فوجی کیمپ، چوکیوں اور قافلوں سے دور رہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔