مند فورسز کا گھر پر چھاپہ دوافراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے کھنک میں سیکورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد سمیر ولد خدابخش اور فہد ولد مرادبخش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔