تربت انتظامیہ کا ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ افسوسناک ہے – بلوچ ڈاکٹرز فورم

99

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے گذ شتہ روز اسٹنٹ کمشنر تربت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تذلیل اور ان کے کلینک بند کرنے کے ردعمل میں کہا کہ اسنٹ کمشنر کی جانب سے نجی اسپتال کا دورہ اور وہاں پہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا باعث افسوس اور قابلِ تشویش ہے ۔

بی ڈی ایف نے کہا کہ اپنے اے سی آر ایس کے بہتری کے لیے ڈاکٹرز جیسے سافٹ ٹارگٹس کے بجائے تربت میں جاری منشیات فروشی اور چوری چکاری کو روکیں تو زیادہ بہتر اور فلاحی اقدام ہوگا۔
امن امان کے صورتحال کے حوالے سے موصوف کئی بھی نظر نہیں آتے ۔ آئے روز ہاسپٹلزاور ڈاکٹرز پر چھاپے کے لیے تیار ہیں ، اس طرح کے واقعات پر بلوچستان حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہیں

ترجمان نے کہا کہ مرکوزہ آفیسر کا فوراََ تبادلہ کیا جائے اور ڈاکٹروں کے بند کلینک کھولیں جایئں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ پورے بلوچستان میں پھیل سکتا ہے۔