قلعہ سیف اللہ: فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک 1 زخمی

120

قلعہ سیف اللہ نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے مرکزی بازار میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ سے تیسرا ہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے مرکزی بازار میں جنکشن چوک پر نا معلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار اکرم خان اور محمد کبیر خان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کی شناخت خیر اللہ پائیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا ہے۔