مغربی بلوچستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

179

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ۔

مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت سورج ولد اقبال کے نام سے ہوئی جو کہ الندور بلیدہ کا رہائشی ہے ۔

واضح رہے کہ مشرقی بلوچستان اور بالخصوص مکران میں جنگی صورتحال کی وجہ ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرکے مغربی بلوچستان میں پناہ لی ہے ۔

اس سے قبل بھی مغربی بلوچستان میں مسلح افراد نے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جس کے سبب کئی نوجوان جانبحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

اس کے علاوہ افغانستان میں مقیم بلوچ مہاجرین پر بھی مختلف ادوار میں حملے ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی خواتین و بچے بھی مارے گئے ۔