گلگت بلتستان : مسلح افراد نے فورسز سے اسلحہ چھین کر چیک پوسٹ نذرآتش کر ڈالی

225

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے آگ لگا دی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 12 مسلح افراد نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد مسلح افراد دیامیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حوالےسے بتایا گیا کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی تھی۔