بی ایل ایف نے کیچ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

161

سی پیک روٹ پر قائم فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات دس بجے سرمچاروں نے تربت کے علاقے شاپک میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر کوہ باغ کے مقام پر قائم فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان کہا کہ کیمپ کا مغربی مورچہ اور کمرے حملے کی زد میں آئے، جس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ چودہ اگست کی رات سر مچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں شہید کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔