چاغی : افغان علاقے برآبچہ میں نیٹو فورسز کا چھاپہ 7 افراد جانبحق

1012

چاغی سے متصل افغان علاقے برابچہ میں نیٹو فورسز کا چھاپہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ چاغی کے مطابق گذشتہ رات  چاغی سے متصل افغان علاقے برابچہ میں نیٹو فورسز نے چھاپہ مار کر 7 افراد کو  قتل کردیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں اسی علاقے میں فضائی بمباری کی گئی جس سے کئی شدت پسندوں کے علاوہ درجنوں عام لوگ بھی مارے گئے ۔

گذشتہ رات کے چھاپے میں مارے جانے والے سات کے متعلق تاحال معلوم نہ ہوسکا کہ وہ عام شہری تھیں یا کہ ان  کا تعلق  کسی شدت پسند گروہ سے تھا ۔