کیچ: پاکستانی آرمی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ

130

کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی   اطلاعات کے مطابق بلیدہ میناز میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے ححملہ کردیا ہے، جس مین جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیمپ کی جانب سے تین زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول مزید تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے مارٹر گولے فائر کیے جو عام آبادی میں گرے ہیں، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔