تربت سٹی تھانے پر دستی بم سے حملہ

377

تربت: سی آئی اے پولیس تھانہ پر دستی بم کا حملہ

آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے  تربت شہر میں سی آئی اے پولیس اسٹیشن کے اندر دستی بم پھینک دیا جو اندر گر کر زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔

پولیس کے ایک اعلی افیسر نے بم حملے کی تصدیق کی ہے ان کے مطابق اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں  ہوا ۔

واضح رہے کہ تربت میں یکم اگست سے ایف سی نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر پورے تحصیل میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا ہے سخت چیکنگ اور ہر جگہ ایف سی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود پولیس اسٹیشن جیسے اہم سرکاری ادارے کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ابھی تک سٹی تھانے پر اس حملے کی کسی بھی مسلح تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔