جنوبی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں پر حملہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں شدت پسندوں کے ایک گروپ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر پر حملہ کیا ۔
حملے کے بعد عوام کی بڑی تعداد میں علی وزیر کو بچانے کےلئے پہنچ گئے اور شدت پسندوں پر پتھراو کی ۔
شدت پسندوں کے حملے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 10 افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب منظور پشتین نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئیٹر میں لکھا کہ فورسز اورطالبان کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ پر مشترکہ حملے میں ایک صحافی نور علی بھی زخمی ہوئیں ہیں ، جبکہ حملے میں لوگوں کی جانبحق ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔