یونائیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلایٹ فون سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بی آر اے کے سرمچاروں کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر بی ایم 12 راکٹ سے حملہ کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ چار سے زائد گولے مرکزی کیمپ کے اندر گرئیں، جس سے فورسز کے پانچ سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ حواس یافتہ فورسز اہلکاروں نے کامیاب حملے کے جواب میں عام آبادی پر مارٹر کے متعدد گولے فائر کے جو کے ان کی شکست کا واضع ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا ہم عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز کے کیمپوں اور دیگر و تنصیبات سےدور رہے بلوج سرمچار کسی وقت بھی ان پر حملہ کرسکتے ہیں