ریال میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کی مسلسل تیسری بار فاتح

136

فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے تاہم لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔

لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اس کے سپرسٹار مو صلاح زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ مو صلاح کے میچ سے باہر ہونے پر لیور پول کے شائقین جذباتی ہو گئے اور سٹیڈیم میں ان کے مداح آبدیدہ نظر آئے۔

فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ میچ کے دوران ریال میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول سٹرائیکر کریم بینزیما نے مخالف ٹیم کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کے ویں 50منٹ میں گول کر دیا۔

لیکن جلد ہی لیور پول کے ساڈیو مانہ نے میچ کے 54 منٹ میں گول کر کے سکور برابر کر دیا ۔

ریال میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ میں گول نہیں کر سکے لیکن گیرتھ بیل نے میچ کے پہلے 63ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور پھر 82 منٹ میں اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کو جیت کے مزید قریب لے آئے۔