بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر زوردار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جبکہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے فوجی کیمپ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، تاہم نقصان کی نوعیت اور ممکنہ جانی نقصانات سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

















































