چاغی: تجارتی روٹ پر تجارتی گاڑیاں و فورسز رسد ضبط

121

بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو مختلف واقعات میں مسلح افراد نے تجارتی گاڑیوں سمیت فورسز کیلئے رسد لیجانے والی گاڑیوں کو تحویل میں لیا ہے۔ یہ واقعات کوئٹہ تفتان تجارتی روز پیش آئے ہیں۔

آج صبح چاغی کے علاقے چہتر میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر دو تجارتی گاڑیوں کو اس وقت تحویل میں لیا جب مذکورہ گاڑیاں تفتان کی جانب جارہے تھے۔

گذشتہ روز اسی شاہراہ پر دالبندین و یکمچ کے درمیان مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی ایک گاڑی کو سامان سمیت اپنی تحویل میں لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ راشن فورسز کے نوکنڈی کیمپ لے جایا جارہا تھا۔

خیال رہے بلوچ مسلح تنظیم، بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ‘معاشی ناکہ بندی’ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے تحت بلوچستان کے مرکزی شاہراہوں پر کنٹرول حاصل کرکے معدنیات و دیگر تجارتی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔