کیچ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، دشت کے علاقے چیرکنچتی میں پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر پہلے بم دھماکا ہوا، جس کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، حملے میں پاکستانی فورسز کی تین گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم، عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی فورسز اور سرکاری املاک پر حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تربوز کے کھیتوں میں مزدوری کرنے والا ایک مزدور جاں بحق، جبکہ مزید چھ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، متاثرہ مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا رہا ہے اور وہ پشتون ہیں۔












































