تمپ: پاکستانی فورسز کی کاروائی، چار افراد حراست بعد لاپتہ

19

تمپ کے علاقے کوھاڈ میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز کی جانب سے چھاپوں کے دوران گھروں سے زیورات، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لے جانے، جبکہ ایک دکان میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے اطلاعات سامنے آئے ہیں۔

مقامی اطلاعات کے مطابق، گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے علاقے کے مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جہاں سے گھریلو سامان، زیورات، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقے میں واقع ایک دکان کو بھی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، جہاں سے قیمتی سامان لے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ بھی کیا گیا، جن کی شناخت بلال ولد حنیف، ثابت ولد ٹاپی، مروان ولد ایوب اور عدیل ولد قیوم کے ناموں سے ہوئی ہے۔