قلات: 19 سالہ طالبہ لائبہ ستار جبری لاپتہ

17

بلوچستان کے علاقے قلات سے 19 سالہ طالبہ لائبہ ستار کی جبری گمشدگی کا کیس سامنے آیا ہے، جنہیں 29 مارچ 2026 کی رات 9 بجے قلات سے لاپتہ کیا گیا۔

بی وائی سی کے مطابق لائبہ ستار دختر عبد الستار، ایف ایس سی کی طالبہ ہیں۔ فراہم کردہ تفصیلات میں ان کی گمشدگی کے ذمہ داروں کے طور پر ڈیتھ اسکواڈ کا ذکر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح اب عام ہے۔ ڈیتھ اسکواڈ سے مراد ایسے مسلح گروہ جو بیشتر اوقات عام شہریوں، سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں یا مزاحمت کاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

قوم پرست اس حوالے سے موقف رکھتے ہیں ان گروہوں کو نہ صرف حکومتی اور فوجی اداروں کی تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ اکثر اوقات پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان کے خلاف کارروائی سے گریز کرتے ہیں۔