بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سجو کے مقام پر آئی ای ڈی کے دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے میں 13 فوجی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تاہم، ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ شاہرگ کے علاقے سجو میں پیش آیا، جہاں فوجی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی نوعیت، گاڑی میں سوار اہلکاروں کی تعداد اور واقعے کے فوری بعد کی صورتِ حال سے متعلق مزید تفصیلات تاحال دستیاب نہیں ہیں۔
واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آیا ہے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔


















































