بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 17 سالہ نوجوان محمد عادل ولد محمد وارث کی جبری گمشدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق، محمد عادل کو 7 اکتوبر 2026 کو دوپہر ایک بجے نوشکی میں زمزمہ ہوٹل کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ محمد عادل کا تعلق نوشکی کے علاقے قاضی آباد سے ہے اور وہ ٹرک کنڈکٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
تاحال محمد عادل کے اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم کیے جانے یا ان کی بازیابی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔



















































