بختیارآباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پٹڑی کا 6 فٹ حصہ متاثر

44

بختیارآباد کے علاقے میں تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں رات گئے ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کی پٹڑی کا تقریباً 6 فٹ حصہ متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک پر نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔