بلوچستان: 3 افراد جبری لاپتہ ، 1 بازیاب

12

خاران، کیچ اور مستونگ سے تین افراد کی جبری گمشدگی جبکہ کوئٹہ سے ایک شخص کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے رہائشی 37 سالہ ڈاکٹر عبد المالک ولد حاجی نور احمد کو 2 اکتوبر کی رات 2 بجے خاران سے ایف سی نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

کیچ کے علاقے شاپک کے رہائشی 27 سالہ اسد بلوچ ولد کہدا دل مراد کو 18 اگست کی شب آبسر تربت میں ان کے گھر سے ڈیتھ اسکواڈ نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

اسی طرح مستونگ کے رہائشی 18 سالہ ممتاز بلوچ ولد سلطان محمد کو 5 جون کو مستونگ سے ایف سی اور ایم آئی نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ سریاب کے رہائشی ملک علی نواز بلوچ ولد غلام جان، جنہیں 2 اکتوبر کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا، 3 اکتوبر کو کوئٹہ سے بازیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بیشتر کیسز ریاستی دباؤ اور خوف کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہو پاتے، جس کے نتیجے میں ایسے واقعات کی اطلاعات سامنے آنے میں تاخیر ہوتی ہے ۔