بلوچستان: خاران، قلات اور سوراب میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح ناکہ بندیاں

1

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں خاران، قلات اور سوراب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے دالی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا رکھا ہے، جہاں آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ادھر قلات کے علاقے دشت گوران میں بھی کوئٹہ–کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی اطلاعات ہیں۔

سوراب سے بھی مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں مردوں اور خواتین کی موجودگی بتائی جا رہی ہے۔