ضلع کیچ کے علاقے سامی بلوچی بازار میں گزشتہ شب ایک خاتون اور اس کی کمسن بچی کو گھر سے پاکستانی فورسز اور اس کے حمایتی گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز اور ان کے ہمراہ مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کی پامالی کی اور خاتون سمیت اس کی کمسن بچی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع نے خاتون کی شناخت ہانی ولد لطیف جبکہ بچی کی شناخت عائشہ ولد علی جان کے نام سے کی ہے۔
اہلِ خانہ اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں، جبکہ انہیں کس مقام پر منتقل کیا گیا، اس بارے میں بھی تفصیلات دستیاب نہیں۔













































