نوشکی: اغوا ہونے والے ایس ایچ او بحفاظت بازیاب، ڈپٹی کمشنر کے محافظ اور ڈرائیور بھی رہا

28

نوشکی سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او احمد وال میر ماندا خان ماندائی بازیاب ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ گھر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب خاران، نوشکی شاہراہ سے اغواء کیے جانے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کے محافظ یوسف فقیر اور ڈرائیور پیرک خان بھی رہا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کاروں نے رہا کر دیا، تاہم ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو اور ان کے ہمراہ موجود ایک دیگر شخص تاحال اغوا کاروں کی حراست میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو اپنے محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ خاران، نوشکی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔