بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی شادی کور میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احسان ولد برکت کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور مذکورہ شخص کا اسلحہ و موٹر سائیکل اپنے ہمراہ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔













































