بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس کر زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس واقعے کے محرکات اور گھریلو تنازعے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔













































