مستونگ میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

1

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس تھانے کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم پھینکا، جس کے بعد علاقے میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم کے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہلکار کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔