کیچ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

75

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں تل و ڈمب کے درمیان پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات کا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فورسز کی گاڑی علاقے میں نقل و حرکت کر رہی تھی۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔ اسی طرح حکام کی جانب سے بھی واقعے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان میں حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بلوچستان میں آزادی پسند تنظیموں اور پاکستانی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز، سرکاری تنصیبات اور اہم شاہراہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔