سبی: چار افراد کی لاشیں برآمد

2

سبی کے نواحی علاقے کورٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت گلزار خان ولد بالاچ خان، سکنہ سنی ضلع کچھی، عبدالوحید ولد عتبار خان، سکنہ سنی ضلع کچھی، اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایک لاش تاحال نامعلوم ہے، جس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں اس وقت سول ہسپتال میں موجود ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔