چاغی: نامعلوم مسلح افراد کا این-40 پر کوچکی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، چیک پوسٹ تباہ

188

ضلع چاغی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ این-40 پر واقع کوچکی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم وہاں تعینات تینوں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جو محفوظ رہے۔ جبکہ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پہ بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔