جیونی میں کوسٹ گارڈز کیمپ پر فدائی حملہ، 30 سے زائد اہلکار ہلاک، کیمپ مکمل تباہ۔ بی ایل اے

110

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم آج شام گوادر کے علاقے جیونی میں، پانوان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کوسٹ گارڈز کیمپ پر ہونے والے فدائی حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ 

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا اس کامیاب آپریشن میں اب تک دشمن کے 30 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج شام چھ بجکر بتیس منٹ پر جیونی کے علاقے پانوان میں کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر ہمارے فدائی دستے مجید بریگیڈ کے فدائی سرمچار عطاء اللہ بلوچ عرف اجمل نے بارود سے بھری ایک مزدا گاڑی کامیابی کے ساتھ کیمپ کے اندر لے جا کر ڈیٹونیٹ کی۔ 

اس طاقتور فدائی دھماکے کے نتیجے میں کوسٹ گارڈز کا مضبوط نوآبادیاتی کیمپ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

انہوں نے کہا فدائی حملے کے فوراً بعد، ہماری تنظیم کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے تیز اور منظم طریقے سے پیش قدمی کرتے ہوئے تباہ شدہ کیمپ پر چہار اطراف سے دھاوا بول دیا۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ فتح اسکواڈ کے سرمچاروں نے کیمپ کے قریب موجود، دھماکے کی ہولناکی سے بچ جانے والے اور شدید خوف و حواس باختگی کا شکار باقی ماندہ اہلکاروں کو قریبی لڑائی میں گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا ملبے تلے دبے اہلکاروں اور زخمیوں کی سنگین حالت کے پیشِ نظر دشمن کی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے، اس فدائی آپریشن کا تفصیلی بیان اور ویڈیو بہت جلد تنظیمی ذرائع سے میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔ 

انہوں نے آخر میں کہا مقبوضہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک دشمن پر ہمارے یہ مہلک وار اسی شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔