مغربی بنگال میں بی جے پی کی پہلی فتح

100

انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت نے طویل عرصے سے اپوزیشن کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاست مغربی بنگال کے الیکشن میں پہلی مرتبہ فتح حاصل کر لی۔

انڈیا کے الیکشن کمیشن نے پیر کو جاری کردہ جزوی نتائج میں بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی میں کم از کم 124 نشستیں جیت لی ہیں اور 83 پر اس کی برتری قائم ہے۔

مودی کی جماعت نے پہلے کبھی مغربی بنگال میں حکومت نہیں بنائی تھی اور وہ کئی سالوں سے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی آل انڈیا ترنمول کانگریس حکومت کو ہٹانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

مودی کی نمایاں ناقدین میں سے ایک ممتا بینرجی 2011 سے اس سیاسی طور پر بااثر ریاست کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات پر سخت تنقید کی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے لاکھوں ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیا تھا۔

دو دیگر ریاستوں میں حکومتیں الٹ گئیں جبکہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ایک اور ریاست میں مودی کی جماعت نے اپنی حکومت برقرار رکھی۔

انڈیا کے 28 ریاستیں اور آٹھ وفاقی علاقوں میں 1.4 ارب سے زائد آبادی ہے اور انتخابات مختلف ریاستوں و علاقوں میں ہر سال مرحلہ وار ہوتے ہیں۔