صحبت پور: دھماکے سے مرکزی گیس پائپ لائن تباہ

176

صحبت پور کے علاقے بھنڈ کے قریب بہادر خان کھوسہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مین روڈ کے پل کے نیچے سے گزرنے والی جعفرآباد سے صحبت پور آنے والی چھ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث صحبت پور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق کمپنی کا فنی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام تیزی سے جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شام تک گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے۔